مانچسٹر (لارڈ میڈیا) : معروف برٹش پاکستانی بزنس مین شفیق اکبر نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اب بلا خوف اپنے وطن میں سرمایہ لگاکر بھاری منافع کما سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ایسی سروس فراہم کریں گے جس کے ذریعے وہ پراپرٹی خریدنے سے پہلے اس کے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے۔
شفیق اکبر نے مانچسٹر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا وطن میں اپنا گھر ہو لیکن بیرون ملک پاکستانی سرمایہ کاری سے خوفزدہ ہوتے ہیں کہ کہیں دھوکہ نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ایسی سروس دیں گے جو پراپرٹی خریدنے سے پہلے مکمل معلومات فراہم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سروس آئندہ ماہ پاکستان میں شروع ہوگی، جس کے تحت پراپرٹی خریدنے سے پہلے اس کی ہر طرح کی تصدیق ممکن ہوگی۔ اس سروس کے ذریعے برطانیہ میں بیٹھ کر اسلام آباد کی پراپرٹی کے مسائل چیک کیے جا سکیں گے۔ شفیق اکبر نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔
شفیق اکبر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ لگاکر زیادہ منافع کمانا ممکن ہے اور انہوں نے خود یہ تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برس میں لندن اور اسلام آباد میں انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کا موازنہ کریں تو اسلام آباد کہیں آگے نظر آتا ہے۔ پاکستان کے ترقی پزیر ہونے کی وجہ سے وہاں گروتھ کا امکان زیادہ ہے۔


