ہومتازہ ترینلاؤس میں چین کے تعاون سے سکول بہتری کے منصوبے کا آغاز...

لاؤس میں چین کے تعاون سے سکول بہتری کے منصوبے کا آغاز ہو گیا

جنوبی لاؤس کے صوبہ ساواناخیت میں چین کی معاونت سے ساواناخیت سیکنڈری سکول کی بہتری اور تزئین و آرائش کے منصوبے کی سنگِ بنیاد کی تقریب جمعہ کے روز منعقد ہوئی۔

چین اور لاؤس کے سرکاری محکموں اور کاروباری اداروں کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی اور مشترکہ طور پر منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا۔

اپنی تقریر میں لاؤس کے تعلیم اور کھیلوں کے نائب وزیر کنگ مانو فوم ما ہاکسے نے کہا کہ اس منصوبے سے ساواناخیت سیکنڈری سکول کے تعلیمی ڈھانچے میں نمایاں بہتری آئے گی اور طلبا کو زیادہ محفوظ اور جدید تعلیمی ماحول فراہم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ مشترکہ مستقبل کے حامل چین لاؤس معاشرے کی تشکیل کی کوششوں کاایک ثمر آور نتیجہ ہے۔

لاؤس میں قائم چینی سفارتخانے کی اقتصادی و تجارتی قونصلر لی شی ژین نے کہا کہ یہ سکول لاؤس کے ان 10 سکولوں میں شامل ہے جنہیں چین کی معاونت حاصل ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے سے صوبہ ساواناخیت کے طلبا کو ایک زیادہ جدید اور ترقی یافتہ تعلیمی ماحول میسر آئے گا جس سے لاؤس کو مزید شاندار صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔

بہتری اور تزئین و آرائش کے اس منصوبے کا مجموعی تعمیراتی رقبہ تقریباً 6 ہزار مربع میٹر ہے۔ اس میں ایک جدید تدریسی عمارت، دفتری عمارت، انڈور اسپورٹس ہال اور تدریس کی متعلقہ معاون سہولیات تعمیر کی جائیں گی جس سے سکول کی تعلیمی و انتظامی کارکردگی میں بنیادی بہتری آئے گی۔

ساواناخیت، لاؤس سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں