ہوماہم ترینوزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں ترامیم...

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں ترامیم کی منظوری دے دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ توانائی کے تحفظ کے جامع نظام کا اہم ستون ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جدید ریفائنریز نہ صرف توانائی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کریں گی بلکہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور ماحول دوست ایندھن کی فراہمی میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ ریفائنریز کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے ان کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے۔ یورو-4 اور یورو-5 معیار کے ایندھن کی پیداوار پاکستان کے بین الاقوامی ماحولیاتی وعدوں کی تکمیل کے لئے ضروری ہے۔

وزیراعظم نے اوگرا کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے اور شعبہ توانائی میں مسابقت اور شفافیت کو فروغ دینے کے لئے اصلاحات متعارف کرائی جائیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ براؤن فیلڈ ریفائینریز کے حوالے سے ترامیم کا مقصد ماحول دوست یورو-V کی مطابقت رکھنے والے پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار کو یقینی بنانا ہے۔

وزیراعظم نے قطر، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں روڈ شوز منعقد کرنے کی ہدایت کی تاکہ براؤن فیلڈ ریفائینریز کے حوالے سے ترامیم کو فروغ دیا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں