غزہ (لارڈ میڈیا): اسرائیل نے 60 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے جو جنوبی غزہ کے خان یونس پہنچے ہیں۔ ان کی رہائی انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی نگرانی میں عمل میں آئی۔
آئی سی آر سی کے مطابق یہ رہائی جاری جنگ بندی کے تحت سب سے بڑے گروپ کی رہائی ہے۔ زیر حراست افراد کے استقبال کے لیے ان کے اہل خانہ ناصر اسپتال میں جمع ہوئے تھے۔
آئی سی آر سی نے یہ بھی کہا ہے کہ اس نے 2023 سے اب تک 2500 سے زائد فلسطینیوں کی رہائی میں مدد کی ہے، لیکن اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حراست میں موجود فلسطینیوں تک رسائی نہیں دی گئی۔
فلسطینی قیدیوں کے گروپوں کے مطابق اس وقت 9,600 سے زائد فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں، جبکہ جنگ سے قبل یہ تعداد تقریباً 5,250 تھی۔


