دوحہ (لارڈ میڈیا): وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطری وزیر داخلہ شیخ خلفیہ بن حمد الثانی سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں داخلی سکیورٹی کے شعبے میں شراکت داری کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ قطر کے ساتھ سکیورٹی و مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک کو مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔
محسن نقوی نے قطری ہم منصب سے ان کے والد سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلفیہ الثانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
قطری وزیر داخلہ نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔


