ہوماہم ترینصدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کا امدادی...

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کا امدادی کارکنان کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): عالمی یومِ انسانیت کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امدادی کارکنان اور انسانی خدمت میں مصروف اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ قدرتی آفات اور بحرانوں میں امدادی کارکنان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے کارکنان کی خدمات کو بھی سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر انسانی ہمدردی کی اقدار سے وابستگی کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔ انہوں نے عراق میں 2003 کے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے انسانی خدمت گاروں کے اعتراف کے طور پر عالمی یومِ انسانیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن دستوں میں نمایاں کردار ادا کرتا آیا ہے اور انسانی بحرانوں میں امداد کی فراہمی میں پیش پیش رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آئینی اقدار اور قومی روایات انسانیت دوست شناخت کی عکاسی کرتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں