ہوماہم ترینراولپنڈی میں بارش کے باعث مدرسے میں پانی داخل ہونے سے طلبہ...

راولپنڈی میں بارش کے باعث مدرسے میں پانی داخل ہونے سے طلبہ پھنس گئے

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارش کے نتیجے میں نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی، جس کے باعث سہگل اسٹریٹ کے مدرسے میں پانی داخل ہونے سے طلبہ پھنس گئے۔ انتظامیہ نے فوری طور پر انخلا کا الرٹ جاری کیا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے نالہ لئی میں پانی کی سطح 19 فٹ سے تجاوز کر گئی۔ کٹاریاں پل پر پانی 19.5 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 13 فٹ تک بلند ہوگیا۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ لئی کے اطراف نشیبی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے جبکہ کٹاریاں میں الرٹ اور گوالمنڈی میں پری الرٹ جاری کیا گیا۔ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی۔

راولپنڈی میں مختلف مقامات پر بارش کی شدت 66 ملی میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔ شمس آباد میں 48 اور کچہری میں 47 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ سہگل اسٹریٹ کے مدرسے میں پھنسے تمام بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ امدادی کارکن دیواریں پھلانگ کر مدرسے میں داخل ہوئے اور بچوں کو بالائی منزل منتقل کیا۔

گلریز میں بارش کے باعث ایک گھر زیر آب آگیا جہاں 9 افراد محصور ہوگئے تھے۔ ریسکیو 1122 نے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں