ہومتازہ ترینایران کا یورپ میں امریکی فوجی اثاثوں کو نشانہ بنانے پر غور

ایران کا یورپ میں امریکی فوجی اثاثوں کو نشانہ بنانے پر غور

تہران (لارڈ میڈیا) ایران امریکا کے ساتھ تنازع بڑھنے کی صورت میں یورپ میں امریکی فوجی اثاثوں کو نشانہ بنانے پر غور کر رہا ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق، ایرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوب مشرقی یورپ خصوصاً بلغاریہ میں امریکی فوجی تنصیبات کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ قبرص کو بھی ممکنہ ہدف کے طور پر زیر غور لایا گیا ہے۔

ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی زیرِسمندر فائبر آپٹک کیبلز میں خلل ڈالنے کے ممکنہ طریقوں پر بھی غور کیا ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق، ممکنہ جوابی کارروائی کی نوعیت اور شدت کا انحصار امریکا کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر ہوگا۔ تاہم ان منصوبوں پر عمل درآمد کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں