ہوماہم ترینبھارت جنوبی ایشیا میں دہشتگردی کا سرپرست ہے، خواجہ آصف

بھارت جنوبی ایشیا میں دہشتگردی کا سرپرست ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ہم منصب راجناتھ سنگھ کے متنازع بیان کی شدید مذمت کی ہے، کہا کہ پاکستان بھارتی وزیرِ دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کرتا ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایسے بیانات سیاسی بیان بازی اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہیں، جو جموں و کشمیر کی حیثیت کو نہیں بدل سکتے اور نہ ہی علاقائی امن میں معاون ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی تنازع ہے جس کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کے عزم کو کمزور نہ سمجھے، پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے اپنے عزم کو ثابت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں اس کی اپنی دہشت گردی کے ریکارڈ کی روشنی میں ناقابلِ اعتبار ہیں۔ بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست اور عدم استحکام کا ذمہ دار ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ غیر ذمہ دارانہ بیان بازی خطے میں تنازعات کے خطرے کو بڑھا رہی ہے۔ پاکستان امن کے لیے پرعزم ہے، لیکن اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کا عزم غیر متزلزل ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی وزیرِ دفاع کی بیان بازی بھارت کی اندرونی کشیدگی اور عوامی غصے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں