ہومUncategorizedایرانی حملوں میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک 624 زخمی، پینٹاگون

ایرانی حملوں میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک 624 زخمی، پینٹاگون

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران جنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق ایران کے حملوں میں اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک اور 624 زخمی ہو چکے ہیں۔

پینٹاگون نے جنگی نقصانات کے ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مزید 140 سے زائد زخمی فوجیوں کا اندراج کیا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والے 4 فوجیوں کو بھی دوبارہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے ڈیفنس کیژولٹی اینالیسس سسٹم (DCAS) میں ایک نئی کیٹیگری ‘اوورسیز آپریشنز’ کا اضافہ کیا ہے، جہاں 7 جولائی سے بیرون ملک کارروائیوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کا ریکارڈ رکھا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہلاک ہونے والے 18 فوجیوں میں سے 11 کا تعلق آرمی، 6 کا ائیرفورس اور ایک کا نیوی سے ہے۔ زخمی اہلکاروں میں سے 461 کا تعلق آرمی، 86 کا نیوی، 19 کا میرینز اور 58 کا ائیرفورس سے ہے۔

گزشتہ ہفتے میڈیا اداروں اور قانون سازوں نے پینٹاگون کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ ایرانی حملوں کے باوجود DCAS میں ہلاک اور زخمی فوجیوں کی تعداد کم دکھائی گئی تھی۔ نئی کیٹیگری میں 7 جولائی کے بعد کے نقصانات شامل کیے گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں