ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی وڈ کی 75 سالہ سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کا سوائن فلو (H1N1) ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شبانہ اعظمی نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر 5 روز کے لیے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شبانہ اعظمی شدید بخار میں مبتلا ہیں، جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں آرام اور آئسولیشن کی ہدایت دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، شبانہ اعظمی بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے پیپر لیک کے معاملے پر کیے جانے والے احتجاج میں 3 روز تک شریک رہی تھیں۔ تاہم، طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے وہ احتجاج کے آخری دنوں میں شریک نہیں ہوسکیں۔


