کراچی (لارڈ میڈیا): ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے والدین نے ولیکا اسپتال میں احتجاج کیا ہے۔ احتجاج کے دوران بچوں، خواتین اور بزرگ افراد نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔
والدین نے مطالبہ کیا کہ ان کی داد رسی کے لیے مقرر کردہ فوکل پرسن سعادت میمن کو کرپشن کے االزامات کی وجہ سے فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔
والدین نے شکوہ کیا کہ صوبائی وزیر سعید غنی کے اعلان کے باوجود انہیں ادویات اور دیگر ضروری سہولیات نہیں مل رہیں۔
احتجاج کرنے والے والدین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کریں گے اور اپنے بچوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دیں گے، جس کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ہوگی۔


