ہومUncategorizedایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار نادرا افسران کے انکشافات

ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار نادرا افسران کے انکشافات

کراچی (لارڈ میڈیا): ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار نادرا افسران نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ ان افسران نے 100 سے زائد غیرملکیوں کے پاکستانی شناختی کارڈز پراسیس کیے ہیں جبکہ غیر ملکیوں کے لیے درکار دستاویزات گرفتار پرائیوٹ ایجنٹ فراہم کرتا تھا۔ دستاویزات میں پیدائش، اموات سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ اور امیدواروں کے والدین کے شناختی کارڈ شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر جہانزیب میمن ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرتا تھا۔ رقم گرفتار فیاض احمد معمر شاہ اور راو زاہد کے ذریعے جہانزیب کو روانہ کی جاتی تھی۔ فیاض احمد نے مشتبہ شناختی کارڈز پراسیس کرنے کا انکشاف کیا۔ تلاشی کے دوران ملزمان سے موبائل فون اور متعلقہ مواد برآمد کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو مقدمے کی سماعت میں ایف آئی اے نے 4 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان افغان شہریوں کے جعلی شناختی دستاویزات کے لیے ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ ملزمان کی دہشتگرد عناصر سے روابط کے شواہد بھی ملے ہیں۔

ملزمان کے علاوہ ملوث دیگر افراد کے کردار کا تعین تحقیقات کے دوران کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں