لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم 2027 میں 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ یہ سیریز 15 سے 26 مئی کے دوران ساؤتھمپٹن، مانچسٹر، لیڈز، چیسٹر لی اسٹریٹ اور کارڈف میں کھیلی جائے گی۔
سیریز کا آغاز 15 مئی کو ساؤتھمپٹن میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 19 مئی کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا میچ 21 مئی کو لیڈز میں طے پایا ہے۔ چوتھا میچ 23 مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ میں ہوگا اور سیریز کا آخری میچ 26 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔
یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 کی تیاری کے لیے ایک اہم موقع ہوگی۔ ورلڈکپ 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پاکستان پانچویں اور انگلینڈ ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان نے آخری بار 2021 میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔


