ہومUncategorizedعاطف اسلم کی نئی البم 'صبح آئے نا' 31 جولائی کو ریلیز...

عاطف اسلم کی نئی البم ‘صبح آئے نا’ 31 جولائی کو ریلیز ہوگی

لاہور (لارڈ میڈیا) : معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم 31 جولائی کو اپنی نئی میوزک البم ‘صبح آئے نا’ کے ذریعے مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ عاطف اسلم جنوبی ایشیا کے ان چند فنکاروں میں سے ایک ہیں جن کی شہرت میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ معروف آڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ‘اسپاٹیفائی’ کے مطابق عاطف اسلم کے گیت تقریباً 8 ارب مرتبہ سنے جا چکے ہیں، جبکہ ان کے ماہانہ سامعین کی تعداد 3 کروڑ سے زیادہ ہے۔ ان کی موسیقی دنیا کے 184 ممالک میں باقاعدگی سے سنی جا رہی ہے۔

عاطف کی عالمی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ سال ان کے گانوں کو 96 فیصد مرتبہ پاکستان سے باہر سنا گیا، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ، شمالی امریکہ، یورپ اور ایشیا پیسیفک میں۔ روایتی پاپ، فلمی موسیقی اور روحانی کلام میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے عاطف اسلم کی موسیقی آج کی نوجوان نسل یعنی ‘جین زی’ میں بھی مقبول ہے جن کے گیتوں کو سننے والوں میں 85 فیصد نوجوان ہیں۔

گزشتہ سال 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد نئے اور پرانے سامعین نے ان کی موسیقی کی طرف رخ کیا ہے، جبکہ دنیا بھر میں موسیقی کے شائقین نے انہیں 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد پلے لسٹس کا حصہ بنایا ہے۔ اپنی نئی البم کے حوالے سے عاطف اسلم نے کہا کہ یہ البم میری زندگی کے اندرونی انتشار سے نکل کر اپنی حقیقی ذات سے ملنے کے سفر کی عکاسی کرتی ہے۔

آئندہ ہفتے 31 جولائی کو ریلیز ہونے والی اس نئی البم میں کل 8 گیت شامل ہیں: صبح آئے نا، سفر میں ہوں، عشق، لیٹس ہیو سم فن، سن سجنا، ہوں عشق میں، چار یار اور سچے وعدے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں