ہومتازہ ترینتیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج،...

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ یہ بات انہوں نے بہبود آبادی کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس میں کہی، جہاں ملک کی بڑھتی آبادی اور نیشنل پاپولیشن کونسل کے اجلاس کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد بلایا جائے گا، جس میں تمام صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

شرکا کو بتایا گیا کہ نیشنل سٹیبلائزیشن پلان 2026-2035 تیار کیا جا رہا ہے، جس میں آبادی کی رفتار کو کم کرنے اور گروتھ ریٹ کو 2.55 فیصد سے 1.25 فیصد تک لانے کا ہدف شامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی، معاشی استحکام اور انسانی وسائل کی بہتری سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ انہوں نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد بلانے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سید مصطفیٰ کمال، عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں