ہومانٹرنیشنلدلی میں طلبا کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا، طلبا پر امن...

دلی میں طلبا کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا، طلبا پر امن احتجاج کر رہے ہیں،بھارتی اپوزیشن لیڈر

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران دہلی میں طلبہ پر ہونے والے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ پُرامن احتجاج کر رہے تھے اور اپنے منصفانہ مطالبات پیش کر رہے تھے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ملک کے تمام طلبہ منصفانہ تعلیمی نظام کے حقدار ہیں، لیکن خراب تعلیمی نظام کی وجہ سے کئی طلبہ خودکشی کر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت میں بھارت کا تعلیمی نظام بہتر تھا، مگر اب یہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ امتحانات کے دوران پرچے لیک ہونے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں