ہومتازہ ترین53 ہزار سے زائد نوجوان چینی رضاکارانہ خدمات کے پروگرام میں شامل...

53 ہزار سے زائد نوجوان چینی رضاکارانہ خدمات کے پروگرام میں شامل ہوں گے

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ (سی وائی ایل سی) کی مرکزی کمیٹی نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی کے 53 ہزار سے زائد نئے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات رضاکارانہ خدمات کے سالانہ پروگرام کے تحت کم ترقی یافتہ اور دیہی علاقوں میں خدمات انجام دینے کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔

ملک بھر کی مقامی حکومتوں اور جامعات کی جانب سے منتخب کئے گئے ان رضاکاروں کو سنکیانگ، شی زانگ، جی لین اور گوئی ژو سمیت صوبائی سطح کے 27 علاقوں کے علاوہ سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور میں تعینات کیا جائے گا، جہاں وہ نچلی سطح پر مختلف رضاکارانہ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے مطابق شرکاء ایک سے 3 سال تک دیہی تعلیم، دیہی ترقی، دیہی صحت کی خدمات، نچلی سطح پر سماجی نظم و نسق اور کمیونٹی کی سطح پر نوجوانوں سے متعلق امور جیسے شعبوں میں خدمات انجام دیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 90 فیصد سے زائد اسامیاں قصبوں اور دیہات میں واقع ہیں، جو اس پروگرام کی نچلی سطح پر عوامی خدمات کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ کی عکاسی کرتی ہیں۔

2003 میں اس پروگرام کے آغاز سے اب تک تقریباً 6 لاکھ یونیورسٹی گریجویٹس چین کے مغربی علاقوں ، دیہی علاقوں اور نچلی سطح کی مقامی برادریوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے کے لئے اس پروگرام میں شامل ہو چکے ہیں۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں