ہومپاکستانپاکستانی عبداللہ اقبال کا یوئیفا چیمپئنز لیگ میں ڈیبیو

پاکستانی عبداللہ اقبال کا یوئیفا چیمپئنز لیگ میں ڈیبیو

سویڈن (لارڈ میڈیا) پاکستانی فٹبالر عبداللہ اقبال نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان قومی ٹیم کے پہلے فعال کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ عبداللہ اقبال نے 62ویں منٹ میں سویڈش کلب میالبی کی جانب سے لنکن ریڈ امپس کے خلاف میدان میں قدم رکھا۔ یہ ان کے کیریئر کی ایک اہم کامیابی ہے۔

اس سے قبل پاکستانی نژاد اتزاز حسین نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائرز میں حصہ لیا تھا لیکن وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکے۔ جبکہ پاکستانی نژاد غیاث زاہد نے اے پی او ای ایل کی جانب سے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں شرکت کی تھی، مگر وہ بھی پاکستان کی طرف سے نہیں کھیلے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں