ہومتازہ ترینعمران خان کا تاریخی برطانوی گھر فروخت کے لئے پیش کردیا گیا

عمران خان کا تاریخی برطانوی گھر فروخت کے لئے پیش کردیا گیا

لندن (لارڈ میڈیا) برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع تاریخی گھر، جہاں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کے ساتھ مقیم رہے، 2 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز کی طلب کردہ قیمت کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ یہ گھر ‘اورملی لاج’ کے نام سے معروف ہے اور 10 بیڈ رومز پر مشتمل ہے۔

جنوب مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں ‘ہیم کامن’ پر واقع یہ پراپرٹی رچمنڈ پارک کے قریب موجود ہے۔ اس کی تعمیر جارجین دورِ حکومت کے ابتدائی دنوں میں ہوئی تھی اور یہ 15814 مربع فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

گھر میں 7 باتھ رومز، باغات اور ایک چھوٹا مکان بھی شامل ہے۔ یہ وہی مقام ہے جہاں سے عمران خان نے 2006 میں جیو نیوز کی ‘پکار’ مہم کے لیے شوز اور پیغامات ریکارڈ کروائے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں