کراچی (لارڈ میڈیا) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کو دنیا کے بدترین شہروں میں شامل ہونے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی پر عائد کی ہے۔ ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ شہر میں ٹوٹی سڑکیں، گندگی، پانی کا بحران اور بدترین ٹریفک پیپلز پارٹی کی کارکردگی کا ثبوت ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کراچی کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم کر کے دعوؤں میں مصروف رہی جبکہ شہر عالمی درجہ بندی میں نیچے جاتا رہا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اگر سندھ حکومت نے کراچی پر سنجیدگی دکھائی ہوتی تو اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ میں کراچی 173 بدترین شہروں میں 170 ویں نمبر پر نہ ہوتا۔


