ہومتازہ ترینقاہرہ میں چین فلم ویک کا آغاز ہو گیا،  دونوں ممالک کے...

قاہرہ میں چین فلم ویک کا آغاز ہو گیا،  دونوں ممالک کے ثقافتی تبادلوں کو فروغ ملے گا

قاہرہ میں اتوار کے روز چین فلم ویک کا آغاز ہو گیا۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی اس تقریب میں فلم ساز، فلمی ناقدین اور طلبہ شریک ہیں۔ اس ایونٹ کا مقصد چین اور مصر کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید فروغ دینا ہے۔

’’چانگ آن قاہرہ فورم، مصر میں چین کے مغربی علاقے کا فلم ویک 2026‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز چین کے شمال مغربی شہر شی آن میں رواں برس ستمبر میں منعقد کی جانے والے 13ویں سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے لئے تشہیری فلم کی نمائش سے ہوا۔

اس تقریب کا اہتمام مصر کی سنیما پروفیشنز سنڈیکیٹ اور چینی شراکت داروں نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ چینی شراکت داروں میں سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (شی آن) کی ایگزیکٹو کمیٹی، شی ینگ گروپ اور سلک روڈ انٹرنیشنل فلم ایکسچینج اینڈ ٹریڈنگ سینٹر شامل ہیں۔ ایک ہفتے پر محیط یہ تقریب چین اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔ اس دوران سات چینی فلمیں پیش کی جائیں گی۔

یہ تقریب چین اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر سات چینی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (عربی): غادا غوبارا، نائب سربراہ، سنیما پروفیشنز سنڈیکیٹ، مصر
’’ہم دونوں عظیم اور قدیم تہذیبوں کے حامل ممالک ہیں جبکہ ہماری فلمی روایات بھی نہایت شاندار ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان فلم سازی میں تعاون اور ثقافتی و فنی تبادلوں کو مزید فروغ ملے گا۔
سنیما صرف تفریح کا ذریعہ نہیں۔ یہ لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے بھی بڑھاتا ہے۔ ہمارے تعلقات نہایت مضبوط ہیں اور چین کی فلمی صنعت بھی بہت ترقی یافتہ ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (عربی): سہیلہ ابراہیم، سالِ اول کی طالبہ، شعبہ چینی زبان، قاہرہ یونیورسٹی
’’چین کے ٹی وی ڈرامے اور فلمیں چینی عوام کی روزمرہ زندگی کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کی بدولت مجھے چین کی ثقافت، تہواروں اور روایتی تقریبات کو بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع ملا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): شیاؤ نان، ڈپٹی جنرل منیجر، شی ینگ گروپ
’’ رواں برس مصر اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ اس موقع پر خصوصاً فلم کے ذریعے ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا اہمیت رکھتا ہے۔ اب جبکہ ہم سفارتی تعلقات کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ سنیما دونوں ممالک کی ثقافتی اور فلمی برادریوں کے درمیان رابطوں اور مکالمے کو مضبوط بنانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔”

قاہرہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں