ہومتازہ ترینچین کے شمالی شہر تیانجن کی طبی کارکن نے بیرون ملک مریض...

چین کے شمالی شہر تیانجن کی طبی کارکن نے بیرون ملک مریض کو اسٹیم سیلز عطیہ کر دئیے

چین میں کئے گئے ایک عطیے سے ہزاروں میل دور رہنے والے ایک مریض کو نئی زندگی مل رہی ہے۔

عالمی عطیہ دہندگان کے نیٹ ورک کے ذریعے جینیاتی مطابقت کا ایک نادر کیس سامنے آیا۔ اس کامیاب مطابقت کے بعد چین کے شمالی شہر تیانجن کی ایک طبی کارکن نے ایک ایسے مریض کو اسٹیم سیلز عطیہ کئے جس سے اس کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): گونگ، عطیہ دہندہ
’’ایک انسانی زندگی کو بچانا واقعی بہت بامعنی کام ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے حصے کا کام کر سکی۔ میں مریض کے لئے بھی بے حد خوش ہوں کیونکہ جینیاتی مطابقت میں کامیابی ملنا انتہائی نایاب ہوتا ہے۔‘‘

وقت کی نزاکت کے پیشِ نظر اسٹیم سیلز ایک خصوصی طبی کورئیر کے ذریعے بین الاقوامی پرواز سے مریض تک پہنچائے گئے۔

تیانجن، چین سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں