ہوماہم ترینچین-ڈی پی آر کے دوستی، تعاون اور باہمی امداد کے معاہدے کی...

چین-ڈی پی آر کے دوستی، تعاون اور باہمی امداد کے معاہدے کی 65ویں سالگرہ، شی جن پھنگ اور کم جونگ اُن میں تہنیتی پیغامات کا تبادلہ

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ اور ورکرز پارٹی آف کوریا (ڈبلیو پی کے) کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ اُن نے ہفتے کے روز چین اور ڈی پی آر کے کے درمیان دوستی، تعاون اور باہمی امداد کے معاہدے پر دستخط کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر ایک دوسرے کو تہنیتی پیغامات بھیجے۔

اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ 1961 میں چین اور عوامی جمہوریہ کوریا کی سابقہ قیادت نے اس معاہدے پر دستخط کئے، جس نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان خون سے سینچی گئی دوستی کو مضبوط بنانے کے لئے ایک اہم سیاسی اور قانونی بنیاد فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے نے چین اور ڈی پی آر کے کی دوستی کو فروغ دینے اور خطے سمیت دنیا میں امن و استحکام کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ 65 برسوں کے دوران دونوں ممالک نے معاہدے کی روح کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کا ساتھ دیا، اتحاد کا مظاہرہ کیا، قریبی تعاون جاری رکھا اور مل کر آگے بڑھے۔ اس سے چین اور ڈی پی آر کے کے تعلقات کی نمایاں خصوصیات یعنی نسل در نسل منتقل ہونے والی دوستی، مشترکہ مستقبل اور باہمی تعاون بھرپور انداز میں اجاگر ہوئی ہیں۔

انہوں نے جون میں ڈی پی آر کے کے اپنے کامیاب سرکاری دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر کم جونگ اُن کے ساتھ دونوں ممالک کی روایتی دوستی کو مزید مستحکم اور فروغ دینے اور اسے نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر اہم اتفاق رائے ہوا، جس نے نئے دور میں چین اور ڈی پی آر کے کے تعلقات کی ترقی کے لئے سٹریٹجک رہنمائی اور نیا خاکہ فراہم کیا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ ایک ایسی دنیا میں، جہاں گزشتہ ایک صدی میں نہ دیکھی جانے والی گہری تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں، وہ کم جونگ اُن کے ساتھ مل کر سٹریٹجک روابط کو مزید مضبوط بنانے، چین اور ڈی پی آر کے کے تعلقات کو درست سمت میں آگے بڑھانے اور دوطرفہ دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں اور خطے میں امن و ترقی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال میں خواہ کتنی ہی تبدیلیاں کیوں نہ آئیں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور حکومت کی جانب سے چین اور ڈی پی آر کے کی روایتی دوستی کو اہمیت دینے کا عزم غیر متزلزل رہے گا۔ اسی طرح کم جونگ اُن کی قیادت میں ڈی پی آر کے کے سوشلسٹ نصب العین کی حمایت، دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور سازگار سٹریٹجک ماحول برقرار رکھنے کا عزم بھی تبدیل نہیں ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں