ہومUncategorizedایس ای سی پی کی اہم ترامیم، اینٹی منی لانڈرنگ قواعد میں...

ایس ای سی پی کی اہم ترامیم، اینٹی منی لانڈرنگ قواعد میں بڑی تبدیلیاں

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کیپٹل مارکیٹ اور انشورنس خدمات تک رسائی کو مزید آسان بنانے کے لیے ڈیجیٹل کے وائی سی متعارف کر دیا ہے۔ اس اقدام کے تحت سرمایہ کاروں اور صارفین کی تصدیق بینک اکاؤنٹ کے آئی بی اے این کے ذریعے ممکن ہوگی۔

ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز 2020 میں ترامیم کی ہیں جس کے نتیجے میں اب اسٹاک مارکیٹ میں نیا اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے تصدیقی دستاویزات کی فراہمی اور بار بار بائیو میٹرک کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔ سیکیورٹیز بروکرز، انشورنس، این بی ایف سیز اور مضاربہ کمپنیاں آئی بین کے ذریعے صارفین کی تصدیق کر سکیں گی۔

ایس ای سی پی کے مطابق تمام ٹرانزیکشنز صرف صارف کے اپنے تصدیق شدہ بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ہوں گی۔ نئے نظام سے مالیاتی لین دین میں شفافیت اور ٹریس ایبلٹی مزید بہتر ہوگی۔ جدید بائیو میٹرک تصدیق بشمول چہرے کی شناخت کی سہولت بھی ریگولیشنز کا حصہ بنا دی گئی ہے۔

ایس ای سی پی کے چئیرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا ہے کہ نادرا کے بلاک شدہ شناختی کارڈز سے منسلک سرمایہ کاری اکاؤنٹس فوری بلاک کیے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے سرمایہ کاری کو آسان، محفوظ اور شفاف بنایا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں