ہومتازہ ترینایران کا امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی ایران کے صوبہ بوشہر میں امریکی ایم کیو-9 ڈرون کو فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا ہے۔ یہ دعویٰ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز نے آئی آر جی سی کے ترجمان حسین محبی کے حوالے سے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون کو بوشہر صوبے کے شہر خورموج کے قریب امریکی فوج کی جانب سے مبینہ فضائی جارحیت کے وقت نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایران کے فضائی دفاعی نظام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امریکی ڈرون کو تباہ کیا، تاہم مزید فوجی یا تکنیکی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ تاحال امریکا کی جانب سے ایرانی دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے اور اس واقعے کی آزاد ذرائع سے بھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ فوجی کارروائیوں کے بعد خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز اقدامات کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ایم کیو ڈرون امریکی فوج کا جدید نگرانی اور حملہ آور ڈرون ہے، جسے انٹیلی جنس، نگرانی اور مخصوص فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ایرانی دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ حالیہ کشیدگی میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جائے گی، تاہم اس کی تصدیق کے لیے مزید سرکاری معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں