ہومتازہ تریننیدرلینڈز چینی سرمایہ کاری کے لئے منصفانہ ماحول فراہم کرے گا، چین...

نیدرلینڈز چینی سرمایہ کاری کے لئے منصفانہ ماحول فراہم کرے گا، چین پر امید

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے کہا ہے کہ چین کو امید ہے کہ نیدرلینڈز چینی کمپنیوں کے لئے وہاں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے منصفانہ، غیر جانبدار اور قابل پیش گوئی کاروباری ماحول فراہم کرے گا اور سیمی کنڈکٹر صنعت اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھے گا۔

چینی وزارت تجارت کی جانب سے بدھ کو جاری ہونےوالے ایک بیان میں وانگ وین تاؤ نے کہا کہ "چینی وزارت تجارت جدید مینوفیکچرنگ، تکنیکی اختراع، ماحول دوست منتقلی اور جدید خدمات جیسے شعبوں میں

نیدرلینڈز کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وزارت کو یہ بھی امید ہے کہ نیدرلینڈز متعلقہ کمپنیوں سے وابستہ تنازعات کے مناسب حل کو فروغ دے گا۔

انہوں نے بیجنگ میں منعقدہ چین۔نیدرلینڈز مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی کے 18ویں اجلاس کے دوران کہا کہ "چین نیدرلینڈز کی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتا ہے کہ وہ چین میں سرمایہ کاری کریں اور اس کی وسیع منڈی سے فائدہ اٹھائیں۔”
بیان کے مطابق اجلاس کے دوران دونوں فریقوں نے چین۔نیدرلینڈز اور چین۔یورپی یونین کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات پر کھل کر اور تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

وانگ وین تاؤ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والے چین۔یورپی یونین تجارتی و سرمایہ کاری مشاورتی طریقہ کار کے پہلے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں اس بات کی توثیق کی گئی ہے کہ اہم تجارتی شراکت دار ہونے کے ناطے چین اور یورپی یونین نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور زیادہ متوازن بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم امید کرتے ہیں کہ نیدرلینڈز کی حکومت یورپی یونین کے اندر ایک مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گی، یورپی یونین کو چین کے ساتھ یکساں سمت میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی اور اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے میں مدد دے گی۔”

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں