ہومتازہ ترینیمنیٰ زیدی بھی رونالڈو کی مداح، رونالڈو کا آخری ورلڈکپ میچ اسٹیڈیم...

یمنیٰ زیدی بھی رونالڈو کی مداح، رونالڈو کا آخری ورلڈکپ میچ اسٹیڈیم میں دیکھا

امریکہ (لارڈ میڈیا): پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے پرتگالی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے مداح ہونے کا اظہار کیا ہے۔ فیفا ورلڈکپ میں پرتگال اور اسپین کے درمیان ہونے والا اہم میچ انہوں نے اسٹیڈیم میں جا کر دیکھا۔

یمنیٰ زیدی ان دنوں امریکا میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں اور انہوں نے اس موقع پر سوشل میڈیا پر میچ کی جھلکیاں شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں فٹبال کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں اور ان کا علم صرف 10 فیصد ہے، لیکن اسٹیڈیم کا ماحول اور شائقین کا جوش و خروش بے حد پسند آیا۔

یہ میچ کرسٹیانو رونالڈو کے ورلڈ کپ کیریئر کا آخری میچ بھی تھا، جس نے شائقین کے دلوں میں اس لمحے کو مزید خاص بنا دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں