ہومتازہ ترینبشریٰ بی بی سے مبینہ بدسلوکی، بیٹی نے جیل انتظامیہ کے خلاف...

بشریٰ بی بی سے مبینہ بدسلوکی، بیٹی نے جیل انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): بشری بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ نے جیل انتظامیہ کے خلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست فیصل ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں جمع کرائی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم نے پراسیکیوشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 16 جولائی کو جواب طلب کیا۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔

درخواست میں جیل اہلکار مریم پر مبینہ غفلت، بدسلوکی اور غیر انسانی رویے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ والدہ بشری بی بی نے آنکھ میں شدید تکلیف کی شکایت کی لیکن بروقت توجہ نہیں دی گئی۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ بروقت علاج نہ ملنے سے بشری بی بی کی آنکھ کی بیماری بگڑ گئی اور انہیں فوری سرجری کی ضرورت پیش آئی۔ والدہ نے جیل اہلکار مریم کے غیر انسانی سلوک کی شکایت کی، تاہم اہلکار کا رویہ مسلسل نامناسب اور غیر پیشہ ورانہ رہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں