ہومتازہ ترینلاہور ہائیکورٹ کے لیے 24 امیدواروں کے انٹرویوز 16 اور 17 جولائی...

لاہور ہائیکورٹ کے لیے 24 امیدواروں کے انٹرویوز 16 اور 17 جولائی کو ہوں گے

لاہور (محمد اشفاق): ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے لیے 24 امیدواروں کے انٹرویوز 16 اور 17 جولائی کو ہوں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز 13 جولائی کو منعقد ہوں گے، جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے انٹرویوز 14 اور 15 جولائی کو ہوں گے۔

جاری شدہ شیڈول کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرویوز 16 اور 17 جولائی کو ہوں گے، جہاں 24 امیدوار شامل ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق انٹرویو کمیٹی کی سربراہی جسٹس سید حسن اظہر رضوی کریں گے، جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم تمام انٹرویوز کی کمیٹیوں کی رکن ہوں گی۔ سندھ ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کے انٹرویوز کے لیے جسٹس عامر فاروق کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

انٹرویو کمیٹیوں میں اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان سمیت سینیٹر فاروق حمید نائیک، سینیٹر سید علی ظفر اور محمد احسن بھون بھی بطور رکن شامل ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں