ہومتازہ ترینٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن 20 وکٹیں لینے کی صلاحیت پر ہونی چاہیے،...

ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن 20 وکٹیں لینے کی صلاحیت پر ہونی چاہیے، عاقب جاوید

لاہور (لارڈ میڈیا): ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن صرف 20 وکٹیں لینے کی صلاحیت پر ہونی چاہیے۔ انہوں نے سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ میں شرکت کے دوران اپنے کرکٹ سفر، پلیئر پاتھ ویز اور سلیکشن معاملات پر گفتگو کی۔

عاقب جاوید نے سینٹرل کنٹریکٹس، اکیڈمی سٹرکچر اور کرکٹ ڈیولپمنٹ پر بھی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قیادت میں ملک بھر میں کرکٹ ڈیولپمنٹ کے لیے سنجیدہ اور مثبت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی سلیکشن 20 وکٹیں لینے کی صلاحیت کے گرد ہونی چاہیے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں غیر ضروری تجربات کی گنجائش نہیں ہوتی۔ کنڈیشنز، کمبی نیشن اور میچ جیتنے کی صلاحیت کو دیکھ کر سلیکشن ہونی چاہیے۔

عاقب جاوید نے نوجوان فاسٹ بولرز کی درست مینجمنٹ کو پاکستان کرکٹ کے لیے اہم قرار دیا اور کہا کہ عامر جمال نے کیمپ میں اپنی رفتار، شارپنس اور لمبے سپیلز کی صلاحیت سے متاثر کیا۔

انہوں نے علی رضا کے متعلق کہا کہ وہ باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں، انہیں جلد بازی میں زیادہ ورک لوڈ نہیں دینا چاہیے اور جسمانی طور پر مضبوط ہونے کے لیے وقت دینا ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں