ہومتازہ ترینوسیم عباس نے صبا حمید سے طلاق کی تصدیق کر دی

وسیم عباس نے صبا حمید سے طلاق کی تصدیق کر دی

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے اداکارہ صبا حمید سے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کئی برس پہلے ہی الگ ہو چکے تھے، جبکہ قانونی طور پر ان کی شادی 29 سال بعد ختم ہوئی۔ وسیم عباس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی اور صبا حمید کی یہ دوسری شادی 29 سال تک چلی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ دونوں پچھلے 14 سال سے الگ رہ رہے تھے۔

وسیم عباس کا کہنا تھا کہ الگ ہونے کے باوجود انہوں نے ایک ساتھ کام بھی کیا اور ان کے درمیان تعلقات خوشگوار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں انہیں کسی ڈرامے میں ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کریں گے۔

طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے وسیم عباس نے کہا کہ انہیں اس سے کوئی دکھ نہیں ہوا کیونکہ ان کے درمیان جذبات ختم ہو چکے تھے اور ان کی کوئی اولاد بھی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے صباحمید کے گھر والوں سے تعلقات ہمیشہ خوشگوار رہے ہیں۔

وسیم عباس نے واضح کیا کہ دونوں نے کبھی میڈیا میں ایک دوسرے کے خلاف بری بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری شادی کو وہ غلطی نہیں سمجھتے، مگر اب تیسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

وسیم عباس کے ان انکشافات کے بعد شوبز حلقوں اور سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں اور مداح دونوں فنکاروں کے باوقار انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔ تاہم صبا حمید کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں