اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی ساتھی ناہید خان کے فارم ہاؤس کو سیل کرنے کے خلاف سول عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔ یہ فارم ہاؤس 1985 میں ثریا اختر کو نرسری پلاٹ کے طور پر لیز پر دیا گیا تھا، جو 1987 میں آرچرڈ میں تبدیل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، پلاٹ ثریا اختر کو نان ٹرانسفر ایبل کے طور پر لیز پر دیا گیا تھا اور سی ڈی اے نے پندرہ سال قبل اسے منسوخ کر دیا تھا۔ تاہم، ناہید خان نے سی ڈی اے کی جانب سے نوٹسز کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی۔
سی ڈی اے نے فارم ہاؤس کو سیل کر دیا تھا، جس پر ناہید خان نے عدالت سے رجوع کیا اور سول عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا۔ ناہید خان کا دعویٰ ہے کہ ان کی والدہ نے 1995 میں یہ پلاٹ ثریا اختر سے خریدا تھا اور یہ ان کا وراثتی فارم ہاؤس ہے۔


