ہومUncategorizedٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

نیویارک (لارڈ میڈیا) ٹیلر سوئفٹ، عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ، اور امریکی فٹ بال (این ایف ایل) کے اسٹار کھلاڑی ٹریوس کیلسی نے نیویارک کے تاریخی میڈیسن اسکوائر گارڈن میں شادی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ ہائی پروفائل تقریب نجی رکھی گئی تھی، جس میں دونوں ستاروں کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور شوبز و کھیل کی دنیا سے چند چیدہ چیدہ دوستوں نے شرکت کی۔

شادی کی اس تقریب میں میزبانی اور رسومات کے فرائض ہالی ووڈ کے معروف کامیڈین اور اداکار ایڈم سینڈلر نے انجام دیے، جو دولہا اور دلہن کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں۔

شادی کی رسومات مکمل ہوتے ہی میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر بڑی ڈیجیٹل اسکرینوں پر ’’JUST MARRIED‘‘ کا بورڈ آویزاں کیا گیا، جس پر موجود مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ نیویارک کی مشہور ترین عمارت ’ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ‘ کو نیلے رنگ کی روشنیوں سے منور کر کے جوڑے کو مبارکباد دی گئی۔

ٹیلر سوئفٹ نے گذشتہ برس انسٹاگرام پر اپنے پارٹنر ٹریوس کیلسی سے منگنی کا اعلان کیا تھا، اور اس موقع پر بتایا تھا کہ ان کے انگریزی اور جِم ٹیچر کی شادی ہو رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں