ہومپاکستانحکومت نےیکم جولائی سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی...

حکومت نےیکم جولائی سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت نے ایل پی جی صارفین کے لیے یکم جولائی سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقرر ہوگی۔

اس سے قبل جون کے لیے ایل پی جی کی قیمت 309 روپے فی کلو تھی۔ حکومت کے اس فیصلے کے تحت 11.8 کلوگرام وزنی گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 794 روپے 5 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 ہزار 848 روپے 91 پیسے ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے بھی 45.4 کلوگرام وزنی کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 3 ہزار 57 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 10 ہزار 960 روپے مقرر کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ توانائی کے شعبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کمی سے گھریلو صارفین، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور دیگر تجارتی شعبوں کو ریلیف ملے گا، جبکہ مہنگائی کے دباؤ میں بھی کمی کی توقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں