اسلام آباد (لارڈ میڈیا): کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، کینیڈین وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی کوششوں نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی مفاہمت میں اہم کردار ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے سوئٹزرلینڈ کے برگن سٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ مذاکرات پر بھی بات چیت کی۔
ترجمان کے مطابق، گفتگو کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


