ہومانٹرنیشنلٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان کشیدگی، فون کالز کا انکشاف

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان کشیدگی، فون کالز کا انکشاف

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان حالیہ مہینوں میں ہونے والی فون کالز تلخی اور کشیدگی کا شکار ہیں۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے لبنان میں فضائی کارروائیاں کم کرنے پر زور دیا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے مشیروں کے سامنے بھی نیتن یاہو کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو ہر مسئلے کا حل فوجی کارروائی میں تلاش کرتے ہیں۔ مزید برآں، ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کے معاشی اثرات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔ وائٹ ہاؤس اور اسرائیلی حکومت نے ان گفتگوؤں کی تفصیلات پر تبصرہ نہیں کیا، تاہم اس رپورٹ نے واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات کے بارے میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں