ہومبسنتتنازعاتبی ایل اے عالمی تجارت کے لیے خطرہ: ترک میڈیا

بی ایل اے عالمی تجارت کے لیے خطرہ: ترک میڈیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ترک میڈیا کے مطابق کالعدم بی ایل اے کی دہشت گردی اب صرف پاکستان نہیں، بلکہ عالمی تجارت اور علاقائی رابطوں کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔ بی ایل اے کے حملوں کے باعث بلوچستان کی شاہراہیں اور تجارتی راہداریاں خطرناک زون میں تبدیل ہو رہی ہیں، جس سے اقتصادی اور تجارتی روابط متاثر ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرینوں، شاہراہوں اور مال بردار گاڑیوں پر حملے بلوچ عوام کے مفادات کے خلاف ہیں، جو روزگار کے مواقع محدود اور سرمایہ کاری کو متاثر کرتے ہیں۔

گوادر بندرگاہ اور بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت کے باعث یہاں پیدا ہونے والا عدم استحکام بین الاقوامی سطح پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ پہلے ہی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔

بی ایل اے کی کارروائیوں سے بلوچستان میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے متاثر ہوئے ہیں، جس سے سکیورٹی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ جعفر ایکسپریس سمیت ریلوے نیٹ ورک پر حملوں کے باعث ٹرین سروس معطل ہو چکی ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور علاقائی تجارتی راہداریاں بھی بی ایل اے کے حملوں کا ہدف بن رہی ہیں، جس سے اقتصادی سرگرمیوں اور علاقائی انضمام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں جاری عدم استحکام کی قیمت عالمی سپلائی چینز اور بین الاقوامی صارفین بھی ادا کر رہے ہیں، جس کے باعث خطے میں پائیدار امن کی ضرورت اہم ہو گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں