ہومUncategorizedرونالڈو کا پیغام وائرل، پرتگال کا مایوس کن آغاز

رونالڈو کا پیغام وائرل، پرتگال کا مایوس کن آغاز

نیویارک (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے میچ میں پرتگال اور ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔ کرسٹیانو رونالڈو کی پرفارمنس توقعات پر پوری نہ اتر سکی جبکہ ان کا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

میچ کے بعد رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ یہ وہ آغاز نہیں تھا جس کی توقع تھی، لیکن ٹورنامنٹ ابھی طویل ہے۔ انہوں نے اگلے میچ پر توجہ مرکوز کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

پرتگال کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا، مگر ڈی آر کانگو کی مضبوط دفاعی حکمت عملی نے یورپی ٹیم کو ایک پوائنٹ پر محدود رکھا۔ میچ کے دوران رونالڈو کے پاس گیند کم رہا اور وہ گول کرنے میں ناکام رہے۔

پرتگال کے لیے چھٹے منٹ میں پیڈرو نیٹو کے شاندار کراس پر ژواؤ نیویس نے ہیڈر کے ذریعے گول کیا، مگر ڈی آر کانگو نے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں یوان ویسا کے گول سے اسکور برابر کر دیا۔

میچ کے اختتام پر اسکور 1-1 ہی رہا، جس کے بعد پرتگال کو اگلے میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے تاکہ ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں