ہومانٹرنیشنلٹرمپ کی دھمکی کے بعد اسرائیل نے ایران پر حملہ روک...

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد اسرائیل نے ایران پر حملہ روک دیا،اسرائیلی ائیرچیف

تل ابیب (لارڈ میڈیا): اسرائیلی ائیرچیف جنرل اوہمر ٹشلر نے انکشاف کیا ہے کہ 8 جون کو ایران پر حملے کی تیاری مکمل تھی لیکن آخری لمحے میں اسے روک دیا گیا۔ جنرل ٹشلر نے بتایا کہ وقتی جنگ بندی کے بعد کشیدگی میں اضافے پر اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے سیکڑوں اہداف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

ان کے مطابق، حملے کو صرف ایک گھنٹہ قبل روکنے کا فیصلہ کیا گیا جب اسکواڈرنز کو بریفنگ دی جارہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق، حملہ روکنے کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو دیا گیا حکم تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ حملے کی صورت میں اسرائیل کو اکیلا سامنا کرنا پڑے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں