کراچی (لارڈ میڈیا): اسٹیٹ بینک نے رپورٹ کیا ہے کہ مئی 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 45.9 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 25.5 کروڑ ڈالر سرپلس ہے۔ پاکستان نے مئی میں 5.6 ارب ڈالر کا مال درآمد کیا جبکہ 2.3 ارب ڈالر کا مال برآمد کیا۔
مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، مئی کا تجارتی خسارہ 3.3 ارب ڈالر رہا اور 11 مہینوں کے دوران تجارتی خسارہ 24.3 ارب ڈالر رہا۔ 11 مہینوں میں پاکستان نے عالمی مارکیٹ سے 54 ارب ڈالر کا سامان خریدا۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 11 مہینوں کے دوران ایکسپورٹس 29.75 ارب ڈالر رہیں۔ مئی میں 4.2 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات زر ریکارڈ کی گئیں، جو بہتری کا سبب بنیں۔ 11 مہینوں کی مجموعی ورکرز ترسیلات 38 ارب ڈالر رہیں۔


