ہومبسنتتنازعاتہانیہ عدیل کی موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

ہانیہ عدیل کی موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

چکوال (لارڈ میڈیا): سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 9 سالہ ہانیہ عدیل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہانیہ کی موت متعدد گولیاں لگنے کے باعث شدید خون بہنے (Hypovolemic Shock) سے ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہانیہ عدیل کے جسم پر گولیوں کے 11 نشانات پائے گئے اور ان کے جسم سے گولی کا دھاتی ٹکڑا برآمد کرکے پولیس کے سپرد کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ہانیہ کی دائیں ران کی ہڈی بھی بری طرح ٹوٹ گئی۔

ذرائع کے مطابق کیس کی حساسیت کے پیش نظر تفتیش مقامی پولیس سے سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گولی لگنے سے ہانیہ کا دایاں پھیپھڑا متاثر ہوا، جگر اور آنتیں بھی زخمی ہوئیں، جبکہ چھاتی اور پیٹ پر گہرے زخم ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ تمام زخم ‘اینٹی مارٹم’ ہیں، یعنی موت سے پہلے گولیاں ماری گئیں۔ میڈیکو لیگل رپورٹ کے مطابق بچی کی موت اور پوسٹ مارٹم کے درمیان 6 سے 8 گھنٹے کا وقفہ تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں