ممبئی (لارڈ میڈیا): بھارتی اداکارہ سنچیتا اوگلے کی خودکشی کے بعد ان کے والد مچھندرا اوگلے نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی مسلسل ہراسانی اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ سنچیتا، جو معروف ڈرامے ‘کمکم بھاگیہ’ کی اداکارہ تھیں، 14 جون کو مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں اپنی رہائش گاہ پر پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے کوئی مشکوک چیز یا خودکشی کا نوٹ برآمد نہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔ تاہم، سنچیتا کے والد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی بیٹی پریشان رہتی تھی اور اکثر اچانک ڈپریشن میں چلی جاتی تھی۔
مچھندرا اوگلے نے مزید کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سنچیتا کے ساتھ رہنے کی کوشش کی، لیکن آخری آدھے گھنٹے میں وہ اس کے ساتھ نہیں تھے، جس دوران اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
انہوں نے مزید الزام لگایا کہ کوئی نہ کوئی سنچیتا کو پیسوں یا دیگر معاملات کے لیے ہراساں کر رہا تھا، جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ میں تھی۔


