ہومانٹرنیشنلبرطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی ثالثی کی تعریف

برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی ثالثی کی تعریف

لندن (لارڈ میڈیا): برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی ثالثی کی تعریف کی گئی، جہاں ایوان بالا میں امریکا ایران جنگ بندی کے لیے پاکستانی کردار کو سراہا گیا۔ لارڈ احمد نے کہا کہ ایوان میں موجود وزیر سمیت تمام اراکین اس کردار کو تسلیم کریں گے۔ بیرونس چیپ مین نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے امریکا اور ایران کو اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ لارڈ باربر نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی جائے اور امن کے قیام کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا جائے۔ بیرونس چیپ مین آف ڈارلنگٹن نے کہا کہ شہباز شریف نے بہت اچھا کام کیا ہے اور وہ تعریف کے مستحق ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں