ہومUncategorizedفیفا ورلڈکپ 2026: تیونس نے کوچ کو برطرف کر دیا

فیفا ورلڈکپ 2026: تیونس نے کوچ کو برطرف کر دیا

مونٹیری (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ 2026 میں تیونس نے اپنے پہلے میچ میں سویڈن سے 1-5 کی بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کے کوچ سبری لاموشی کو برطرف کر دیا ہے۔ تیونس فٹبال فیڈریشن نے منگل کو اس فیصلے کا اعلان کیا۔ لاموشی جنوری میں ہیڈ کوچ مقرر ہوئے تھے اور ان کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا گیا تھا، تاہم ان کی قیادت میں ٹیم 5 میں سے صرف ایک میچ جیت سکی۔

تیونس کو ورلڈ کپ سے قبل آسٹریا اور بیلجیئم کے خلاف وارم اپ میچز میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سویڈن کے خلاف 1-5 کی ہزیمت نے ان کے سفر کو مزید مشکلات میں ڈال دیا۔ سویڈن کی جانب سے میچ کے پہلے ہالف میں ایاری نے 7 ویں منٹ میں گول کیا۔

تیونس فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا کہ اب فرانسیسی کوچ ہیروے رینارڈ کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ رینارڈ ورلڈ کپ مہم کے اختتام تک ذمہ داریاں سنبھالیں گے، اس کے بعد مستقل معاہدے کے لیے مذاکرات کیے جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق ہیروے رینارڈ جلد ہی مونٹیری پہنچ کر ٹیم کو جوائن کریں گے تاکہ جاپان کے خلاف اگلے گروپ میچ کی تیاری کر سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں