ہومانٹرنیشنلامریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار

امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات تک رسائی کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے مفاہمتی یادداشت تک رسائی کی باضابطہ درخواست کی تھی جسے امریکا نے قومی سلامتی کے حساس معاملے کے تحت رد کر دیا۔ اسرائیلی حکام نے امریکی فیصلے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں، جن میں امریکی بحری ناکہ بندی کے خاتمے، ایران کی تیل برآمدات پر پابندیاں معطل کرنے اور دیگر کلیدی نکات شامل ہیں۔

معاہدے کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادی ایران کی تعمیر نو کے لئے 300 ارب ڈالر فراہم کریں گے جبکہ ایران کے میزائل پروگرام اور مزاحمتی گروپوں کی حمایت کو معاہدے میں شامل نہیں کیا گیا۔ ایران کے 24 ارب ڈالر منجمد اثاثے جاری کیے جائیں گے اور امریکا مذاکرات سے قبل ہی 12 ارب ڈالر جاری کرے گا۔

امن معاہدے پر دستخط 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں