لاس اینجلس (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیم میں صرف ایران کے سرکاری پرچم کو لہرانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ سیاسی نوعیت کے دیگر پرچموں پر پابندی عائد ہوگی۔ فیفا نے واضح کیا ہے کہ صرف رکن ممالک کے تسلیم شدہ سرکاری جھنڈے ہی کھیل کے میدانوں میں لائے جا سکتے ہیں۔
لاس اینجلس کے سوفائی اسٹیڈیم میں ایران کے سابق شاہی دور کا پرچم لہرانے کی ممانعت تھی، اور سیکیورٹی انتظامیہ نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں۔ سیکیورٹی عملے نے شائقین کی تلاشی لی اور پرانے جھنڈے والی ٹی شرٹس پہننے والوں کو متبادل لباس نہ ہونے پر شرٹس الٹی کر کے پہننے کی ہدایت دی۔
تاہم، اسٹیڈیم کے اندر داخلے کے بعد انتظامیہ پابندی پر سختی سے عمل کروانے میں ناکام رہی اور میچ کے دوران یہ جھنڈے بھی لہرائے گئے۔
فیفا کا کہنا ہے کہ وہ کھیل کے میدانوں کو سیاسی احتجاج یا تنازعات سے دور رکھنا چاہتی ہے، اسی لیے صرف موجودہ ایرانی حکومت کا سرکاری پرچم ہی جائز تصور ہوگا اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکا جائے گا۔


