ہومتازہ ترینچین کے اہم صنعتوں میں توانائی کی بچت اور کاربن کے اخراج...

چین کے اہم صنعتوں میں توانائی کی بچت اور کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے 3 سالہ مہم کا آغاز

بیجنگ (شِنہوا) نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) نے بتایا ہے کہ چین نے اہم صنعتوں میں توانائی کی بچت اور کاربن کے اخراج میں کمی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے تین سالہ ایکشن پلان متعارف کرایا ہے۔

این ڈی آر سی اور دیگر سرکاری محکموں و ایجنسیوں کی جانب سے پیر کے روز مشترکہ طور پر جاری ہونے والے اس پلان میں توانائی کے زیادہ استعمال اور کاربن کا اخراج کرنے والی 9 بڑی صنعتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جن میں فولاد، الیکٹرولائٹک ایلومینیم، سیمنٹ، شیشہ، تیل صاف کرنا، ایتھیلین، سینتھیٹک امونیا، میتھانول اور کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر شامل ہیں۔

اس پلان کے تحت چین 2026 سے شروع ہونے والے 3 سالہ عرصے کے دوران ان شعبوں میں توانائی کی بچت اور کاربن میں کمی کے لئے اپ گریڈیشن کا عمل نافذ کرے گا۔ پلان کے مطابق اس کا مقصد کاروباری اداروں کی توانائی اور کاربن کی کارکردگی کو بڑھانا ہےجبکہ ان صنعتوں کی ماحول دوست اور کم کاربن والی ترقی کو نمایاں طور پر آگے بڑھانا ہے۔

دستاویز میں 2028 کے آخر تک کے اہم اہداف بھی مقرر کئے گئے ہیں، ہر شعبے کے لئے مخصوص اپ گریڈیشن کے کاموں کی تفصیلات دی گئی ہیں اور فنڈنگ، قیمتوں کی رہنمائی، پالیسی مراعات اور معیار پر مبنی پابندیوں کے ذریعے بہتر تعاون فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

این ڈی آر سی کا کہنا ہے کہ اس مہم کو موثر سرمایہ کاری کو وسعت دینے، صنعتی اپ گریڈیشن کو فروغ دینے، ماحول دوست ترقی کے نئے محرکات پیدا کرنے اور ملک کے کاربن کے اخراج کی بلند ترین سطح تک پہنچنےکے ہدف کو پورا کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں