لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا ستارہ کالونی میں دکاندار کے مبینہ تشدد سے 14 سالہ ملازم جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم سمیع اللہ اپنے کریانہ اسٹور پر ملازم علی حسن کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا اور نیم بے ہوشی کی حالت میں گھر کے دروازے پر چھوڑ گیا۔ علی حسن کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چار گھنٹے بعد دم توڑ گیا۔ قریبی دکانداروں نے بتایا کہ ملزم آہنی راڈ سے تشدد کرتا رہا۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں دکاندار کے تشدد سے 14 سالہ ملازم جاں بحق