اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے خیبرپختونخوا کو 50 ہزار میٹرک ٹن اضافی گندم فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ یہ گندم خیبرپختونخوا کو 4 ہزار 150 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر وزارت اطلاعات کے لیے 2 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیر خزانہ نے ہدایت دی کہ یہ فنڈز عوامی آگاہی مہمات اور تشہیری سرگرمیوں کے لیے فراہم کیے جائیں۔


